

Loading content...
یہ عیسیٰ بن زید امام جعفر صادق علیہ الصلوات والسلام کے شاگرد رشید اور راوی احادیث اہل بیت تھے، تمام علماء رجال نے ان کو اصحاب امام جعفرؐ صادق علیہ الصلوات والسلام میں شمار کیا ہے علامہ عبدالرزاق موسی مقرم نجفی فرماتے تھے کہ سادات عظام میں سے یہ بڑے زاہد اور متقی تھے اور اکثر یاد اِلٰہی میں مصروف رہتے تھے… (زید الشہید ص١٧١)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار