

Loading content...
جہاں تک تیرا یہ کہنا ہے کہ ہمارے مابین عداوت ختم ہوجائے گی تو یہ بات اس لئے درست نہیں کہ ہماری اور تمہاری باہمی جنگ دنیا کیلئے نہیں ہے بلکہ ہماری تم سے جنگ اور عداوت صرف دین کیلئے ہے اور دین کی جنگ میں تو نسبی رشتے بھی کام نہیں آتے تو یہ عارضی رشتے کیسے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں، تیرا یہ کہنا بھی درست نہیں ہے کہ یزید ملعون ان افراد میں سے ہے جن سے حق مہر مانگنا عیب ہے، یہ بھی تجھے معلوم ہے کہ مہر کا مطالبہ تو اس ہستی نے بھی کیا تھا جو یزید ملعون اور یزید ملعون کے باپ اور اس کے دادا سے بدرجہا اشرف واعلیٰ تھی، تیرا یہ کہنا کہ یزید ملعون جیسا کفو ملنا مشکل ہے، شاید تو یہ بات بھول گیا ہے کہ یزید ملعون کا کفو آج بھی وہی ہے جو پہلے تھا دولت اور حکومت ملنے سے کفو نہیں بدلتے، تیرا یہ کہنا کہ یزید ملعون کا واسطہ دے کر بارش مانگی جاتی ہے یہ بات سراسر بے ہودگی ہے کیونکہ جس چہرے کا واسطہ دے کر بارش مانگی جاتی ہے وہ صرف اور صرف ایک چہرہ تھا جو ہمارے نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تھا، تیرا یہ کہنا کہ آج کل اہل بیت سے رشک کرنے والے کم ہیں اور بنی امیہ سے رشک کرنے والے زیادہ ہیں توخود دیکھ بنی امیہ سے رشک کرنے والے جاہل اور بے دین لوگ ہیں جب کہ بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام سے رشک کرنے والے ہمیشہ عقل مند اور صاحبانِ علم رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار