

Loading content...
جب مروان نے بات یہاں تک پہنچائی تو امام علیہ الصلوات والسلام نے ٹوک دیا اور فرمایا کہ تونے بہت سی باتیں کر لی ہیں اب ہم کلام فرماتے ہیں اور تم سنو فرمایا تو نے حق مہر کے بارے میں کہا ہے کہ جتنا مانگو ملے گا تجھے یقین رکھنا چاہیے کہ ہماری بیٹیاں حق مہر سنت نبوی سے ایک درہم بھی زیادہ نہیں لیتیں اور وہ چار سو اسی درہم ہے، تیرا یہ کہنا کہ معاویہ بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کے قرضے معاف کرے گااور وظیفے جاری کرے گا بھلا آج تک تونے کبھی دیکھا کہ ہماری بیٹیوں نے ہمارے قرضے ادا کئے ہوں یا ہم نے اپنی بیٹیوں کو اپنے قرضوں کے عوض فروخت کیاہو یا وظیفوں کے لالچ میں قربان کیا ہو، وہ اور لوگ ہیں جو بیٹیاں قرضوں میں دیتے ہیں اگر بعض بنی ہاشم تمہارے مقروض ہیں تو بعض کے تم بھی مقروض ہو (یہ اس بات کی طرف اشارہ تھاکہ معاویہ ایک لاکھ دینار کا جناب عبداللہ بن جعفر طیار علیہما الصلوات والسلام کا مقروض تھا)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار