

Loading content...
اس نے عرض کی کہ مجھے جناب امام حسین علیہ الصلوات والسلام سے اس کا جواب سننا ہے تاکہ میں معاویہ سے کہہ سکوں کہ میں بات کر چکا ہوں، مروان جب جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ وہاں گیا تو دیکھا کہ شہر کے معززین کے درمیان امام علیہ الصلوات والسلام مسجد نبوی میں تشریف فرما ہیں، مروان نے حاضر ہو کر سلام کیا اور بیٹھ گیا اور گفتگو کا آغاز کیا اور یزید ملعون کیلئے خواستگاری کا اعادہ کیا اور عرض کی کہ آپ جس قدر چاہیں حق مہر مقرر فرمائیں منظور ہو گا، وظیفے بھی جاری کر دئیے جائیں گے اور قرضے معاف ہوں گے وغیرہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار