

Loading content...
ہم ایک منطقی استدلال پیش کر کے اپنے دلائل کو ختم کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ بعض کے خیال میں سادانی کا غیر سید سے عقد جائز ہے، بعض کے خیال میں حرام ہے، فرض کرو جائز ہو (نعوذ باللہ) تو ہمیں اس کام کی افادیت دیکھنا ہوگی، کیا اس عقد سے غیر سید کیلئے کوئی دینی، مذہبی، عقلی و دنیاوی فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے یا نہیں یعنی ایسا فائدہ جو کسی غیر سادانی سے عقد کرنے میں حاصل نہ ہو سکتا ہو، لازماً جواب ملے گا کہ نہیں، کیونکہ کوئی منفرد فائدہ نہیں ہے تو اس کی افادیت بالکل نہ رہی، اگر دوسرے فریق کا خیال درست ہے تو غیر سید اس عقد کی وجہ سے توہین آل محمد علیہم الصلوات والسلام کا ارتکاب کرتا ہے جس کا نتیجہ لازماً جہنم ہے (جو یقینا ہے)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار