

Loading content...
بات نسبت کی بھی واضح ہے اور ایک اور احتمال بھی ہے کہ شاید اس خاک میں شہداء کربلا علیہم الصلوات والسلام میں سے کسی شہید کے خون کا قطرہ موجود ہو لہٰذا اسے نجس کرنا کفر وظلم ہے، خود سوچئے کہ خاک کربلا میں ایک ذرہ خونِ امام علیہ الصلوات والسلام کا امکان ہے تو اس کو نجس کرنا حرام ہے، کیا سادات عظام میں امام علیہ الصلوات والسلام کے خون کا کوئی قطرہ موجود نہیں ہے؟ کیا اولاد میں اجداد کا خون نہیں ہوتا تو کس کا ہوتا ہے؟ کیا اولاد کا مقام خاک تربت کے برابر بھی نہیں ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار