

Loading content...
ام المومنین ام حبیبہ جو ابو سفیان کی بیٹی تھیں ان کا واقعہ مشہور ہے کہ ایک دن ابو سفیان ان سے ملنے ان کے گھر آیا، وہاں بستر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آراستہ تھا اوروہاں اس کی بیٹی موجود نہ تھی، وہ بستر پر بیٹھ گیا، جب بی بی ام المومنین تشریف لائیں تو انہوں نے فوراً باپ کو یہ کہہ کر بستر سے اٹھا دیا کہ تمہیں معلوم نہیں کہ یہ کس کا بستر ہے؟ اس پر کسی غیر کا بیٹھنا ہرگز جائز نہیں ہے یعنی ان کے استعمال کی اشیاء کے استعمال کی کسی کو اجازت نہیں ہے، اب خود سوچیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناقہ وتلوار وبستر جتنا بھی تعلق ان کی اولاد کا ان سے نہیں؟ کیا اولاد کی عزت اشیائے استعمال کے برابر بھی نہیں؟ کیا اولاد کا رشتہ ناقہ و فرس کے برابر بھی نہیں ہے کہ ان پر تو تصرف کرنا حرام ہے اور اولاد پر تصرف جائز ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار