

Loading content...
جس ذات مقدس نے ہم جیسے بے راہ رو اور راہِ انسانیت سے بھٹکے ہوئے لوگوں کو جہنم کی گہرائیوں سے کھینچ کر جنت کی بلندی پر بٹھایا ہے، جملہ عالم انسان کی گردنیں جن کی رحمت کی زر خرید ہیں، انسان کی جملہ سانسیں انہی کی عطا کردہ ہیں، کیا ایسے محسن اعظم کی اولاد کی بے حرمتی کرنا، ان کے فضائل کو مٹانا، ان کے نسلی امتیازات کو ختم کرنا،ان کی عزت وحرمت کو پامال کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ حالانکہ مسلمات مذہب شیعہ میں سے ہے کہ تبرکات انبیاء علیہم السلام کا استعمال غیر کیلئے حرام ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناقہ اور گھوڑے پر سوار ہونا، ان کی زرہ ذوالفصول کو استعمال کرنا، ان کے عمامہ سحاب کو استعمال کرنا، ان کی تلوار اور بستر کو استعمال کرنا سب حرام ہے، امت کے کسی شخص کو اجازت نہیں کہ ان کے تبرکات استعمال کرے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار