

Loading content...
کچھ عرصہ بعد وہ فوت ہوگیا، اس کا ایک بیٹا تھا جو بہت عیاش تھا، اس نے باپ کی ساری دولت تباہ کردی، نوبت دست سوال دراز کرنے تک جا پہنچی، وہ لڑکا بھیک مانگ کر پیٹ پال رہا تھا، ایک دن اس شخص نے اپنے محسن کے بیٹے کو بھیک مانگتے دیکھ لیا، اس نے بھی اسے دیکھ لیا، وہ نظر چرا کر بھاگنا چاہتا تھا، اس تاجر نے اسے پکڑ لیا اور گھر لے آیا اور اس کی جی جان سے خدمت کرنے لگا، اور چھوٹے بیٹے کو اس نے اس کے باپ کے احسانات کا تذکرہ کیا اور پوچھا کہ اب اس کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟ اس بچے نے کہا کہ جس طرح اس کے باپ نے آپ کے ساتھ کیا ہے وہی سلوک کریں، انہوں نے فوراً سوال کیا کہ بیٹا مجھے جو کچھ دیا ہے اس کے باپ نے دیا ہے اس کا تو کوئی احسان نہیں، اس نے تو کچھ نہیں دیا، تو اس کے جواب میں چھوٹے سے بچے نے کہا کہ آج جو کچھ ہمارے پاس ہے وہ اس کے باپ کا دیا ہوا ہے اگر اس کا احسان اتارنا ہوتو ہمیں اس کی اولاد کے ساتھ احسان کرنا ہوگا، اس کے باپ کا شکریہ اس طرح ادا ہو سکتا ہے کہ ہم اس کی اولاد کی غربت دور کریں، اس کے بعد تاجر نے اپنے محسن کے بیٹے کو بلایا اور کہا کہ یہ گھر، یہ سامان، یہ دولت، یہ بزنس سب تمہارا ہے کیونکہ یہ تمہارے باپ کا ہے … (یہ واقعہ بہت مختصر کر کے لکھا گیا ہے)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار