

Loading content...
جو آجر اجیر کو اجرت نہ دے اس پر اللہ اور ملکوت کی لعنت ہے اور لوگوں کی بھی تا قیامت اس پر لعنت ہے، اس کی توبہ بھی قبول نہیں ہے، اور وہ راہ خدا میں جتنا خرچ کرے وہ باطل ہے، اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ آجر اجیر کو اجرت دینے کا پابند ہے اگر اجیر فوت ہو جائے تو اس کی اولاد کو اجرت دینے کا پابند ہے، چاہے اس کی اولاد نیک ہو یا بری اور بدکردار ہو، اجرت کردار سے مشروط نہیں، جب عام مزدور کی اجرت غیر صالح اولاد کو بھی ملتی ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو مؤدت کو اجرت رسالت قرار دیا ہے اس سے ان کی اولاد کے کسی فرد کو محروم کیسے رکھا جا سکتا ہے؟ یہاں بھی نیک اور غیر صالح سب کا احترام واجب ہے اور ان سے محبت کرنا واجب ہے، ان کا احترام کرنا لازم ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اور آئمہ طاہرین علیہم الصلوات والسلام کا امت مسلمہ پر احسان عظیم ہے اور اس احسان کو خالق نے خود بیان فرمایا ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار