

Loading content...
قرآن میں بھی کچھ آیات کتے اور خنزیر کے ذکر پر مبنی ہیں، کچھ اقوالِ کفار پر مبنی ہیں، کچھ آیات قول ابلیس پر مبنی ہیں، جیسے اس نے کہا ٭انا خیر منہ یہ ابلیس کا قول ہے مگر پھر بھی واجب الاحترام ہے کیونکہ داخل قرآن مجید ہے، اس فقرے کو بھی بغیر وضو کے چھونا جائز نہیں ہے، قرآن میں ابلیس وفرعون ونمرود کے نام موجود ہیں مگر انہیں بھی بغیر وضو کے مس کرنا حرام ہے کیونکہ یہ نام کفار کے ہیں مگر ہیں تو کلام پاک میں، اسی طرح سادات عظام میں کچھ صالح اور نیک سادات ہیں، کچھ غیر صالح اور غیر عارف ہیں، کیونکہ ہیں سبھی وارثِ کلام اِلٰہی اس لئے واجب الاحترام ہیں، جو شخص قرآن کو واجب الاحترام سمجھتا ہے اس سے ہم سوال کرتے ہیں کیا اللہ کی کتاب پر (نعوذ باللہ) رفع حاجت کرنا جائز ہے ؟ کیا ذکر اللہ والی آیات کو چھوڑ کر ابلیس والی آیات ہی سہی ان کی بے حرمتی کرنا (نعوذ باللہ) جائز ہے ؟ قرآن مجید میں جہاں ابلیس فرعون و نمرود وغیرہ کا ذکر ہے ان آیات کو نجس کرنا جائز ہے؟ جو شخص ذرہ بھر ایمان رکھتا ہو وہ کہے گا کہ یہ سراسر کفر ہے، اب فرمائیے کہ امت کا رویہ ورثے کے ساتھ تویہ ہے اور وارثانِ کتاب کے ساتھ کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار