

Loading content...
سورة فاطر کی اس آیت کی تفسیر امام باقرعلیہ الصلوات والسلام سے منقول ہے کہ یہ پوری آیت سادات عظام کی شان میں ہے ٭ ومنہم سابق بالخیرات سے مراد تو آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام ہیں، ٭ ومنہم مقتصد سے مراد میانہ رو سادات ہیں جو معرفت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف رکھتے ہیں اور ٭ظالم لنفسہ سے وہ سادات مراد ہیں جو معرفت امام علیہ الصلوات والسلام سے بے بہرہ ہیں، احتجاج طبرسی میں ہے کہ امام صادق علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا یہ آیت سادات کے فضائل کیلئے کافی ہے مگر اس میں صرف وہ سادات شامل نہیں جنہوں نے اپنے امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام کے خلاف تلوار بلند کی یا خود دعوائے امامت کیا اور لوگوں کو گمراہ کیا یعنی چاہے کتنا ہی پست کردار کا مالک سید ہو وہ وارثِ کتاب اِلٰہی ضرور ہے، وراثت قرآن میں کوئی چیز مانع نہیں ہے اور امتی چاہے علم کی آخری ڈگر ی حاصل کر کے تقویٰ اور پاکیزگی کی انتہا کو پہنچ جائے وہ وارث قرآن نہیں بن سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار