

Loading content...
یعنی جن ایمان والوں کی ذریت نے ایمان میں ان کی اتباع کی تو اللہ اس کی ذریت کو ان سے ملحق فرمائے گا، اب یہ آیت ایک قانون مان لیا جائے تو یہ ماننا ضروری ہوگا کہ جو سادات صاحبانِ ایمان ہوں گے وہ ذریت رسول ہونے کی وجہ سے ان سے ملحق ہوں گے، خاندانِ تطہیر علیہم الصلوات والسلام کے ساتھ ان کے درجات میں ہوں گے، کوئی امتی جتنی بلندی حاصل کر لے درجات آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام تک پہنچنا اس کے بس کا روگ نہیں ہے جو نسلی اعتبار سے دنیا میں بھی پست ہیں اور آخرت میں بھی پست ہیں ان کے مابین مساوات ثابت کرنا کہاں کا انصاف ہے جن کے احکام فقہیہ جدا جدا ہیں، درجات جدا جدا ہیں، غذا جدا جدا ہے، انہیں صرف ایمان کی شرط کے ماتحت لا کر ایک ثابت کرنا صرف اور صرف سادات دشمنی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار