

Loading content...
جو لوگ اسلام میں مکمل مساوات کا پرچار کرتے ہیں اور عقد وغیرہ میں صرف مناسبت جسمانی اور ایمان واسلام کو شرط سمجھتے ہیں انہیں کلام اِلٰہی میںاس مفروضے کے خلاف جو آیات موجود ہیں انہیں دیکھنا چاہیے کیونکہ قرآن کریم میں ان شرائط کے مکمل ہونے کے باوجود بعض لوگوں سے عقد کو منع فرمایا ہے… ارشاد قدرت ہے کہ زانی مرد زانیہ عورتوں کیلئے اور زانیہ عورتیں زانی مردوں کیلئے ہیں، اس کے خلاف کرنے سے روکا ہے، زانی مرد اور پاکدامن عورت میں اسلام وایمان کی شرط اگرچہ پوری ہو اور مناسبت جسمانی بھی موجود ہو تب بھی اس عقد کو اللہ نے مستحسن قرار نہیں دیا کیونکہ ان شرائط کی بنیاد فطری واخلاقی ہے، بعض لوگ انبیاء علیہم السلام کی کچھ بیویوں کا حوالہ دے سکتے ہیں کہ جن سے وہ ہمارے استدلال کو کمزور کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں تو ان کے جواب میں عرض کروں گا کہ جناب نوح علیہ السلام اور جناب لوط علیہ السلام وغیرہ کی بیویاں غیر صالح تھیں، دشمن خدا ورسول تھیں، ان کے مقصد ومشن کی دشمن تھیں، ان میں جملہ برائیں تھیں مگر وہ زنا کار نہ تھیں وہ اس جرم میں ملوث نہ تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار