

Loading content...
مسلک اہل بیت علیہم الصلوات والسلام کے مطابق جملہ آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام کے ازواج مطاہرات بھی امہات المومنین صلوات اللہ علیہن ہیں جیسا کہ بحار الانوار جلد نہم میں یہ بات امام جعفر صادق علیہ الصلوات والسلام سے منقول ہے کہ جناب امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کے بعد ان کی کسی زوجہ نے دوسرا عقد نہ کیا کیونکہ یہ ان کیلئے حرام تھا اور وہ بھی اسی آیت کے حکم میں آتی ہیں کہ ان سے بھی کسی کا عقد کرنا حرام ہے، جن لوگوں نے ایسے خرافات لکھے ہیں انہوں نے اموی وعباسی فریب کاریوں سے دھوکہ کھایا ہے، ورنہ تحقیق عمیق کے بعد وہ باتیں غلط ثابت ہوئی ہیں، ثبوت کیلئے صرف ایک روایت کافی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار