

Loading content...
اسی طرح احکام تقریباً سبھی کے ایک ہیں یعنی مساجد میں مجرم شرعی کو قتل کرنا، وہاں ذکر خدا کے علاوہ باتیں کرنا، حالت جنب میں وہاں جانا، وہاں نجاست پھیلانا یہ سب چیزیں حرام ہیں، اب عقد سادانی کو فقہی نظر سے دیکھنے والا یہ کہہ سکتا ہے کہ عقد تو فعل شرعی ہے یہ باعث تحقیر و توہین کیسے ہو سکتا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ مباشرت اگرچہ فعل شرعی ہے مگر دونوں کیلئے باعث نجاست ہے تبھی تو غسل جنابت واجب ہے اور مساجد میں اس حالت میں جانا، قرآن کو اس حالت میں چھونا حرام ہے، ہر وہ چیز جو عبادت کا حصہ ہے اسے حالت جنب میں استعمال کرنا حرام ہے، مساجد میں مباشرت حرام کیوں ہے کہ اگرچہ یہ فعل شرعی حیثیت کا حامل ہے مگر مقام عبادت کی توہین وتحقیر ہے کیونکہ یہ باعث نجاست ہے، جب مقام عبادت کو نجس کرنا حرام ہے تو جن کا ذکر اصل عبادت ہے یعنی جن پر دورانِ نماز و عبادات صلواة نہ پڑھنے والے کی عبادت ہی نہیں ہے تو کیا انہیں نجس کرنا جائز ہو سکتا ہے؟؟؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار