

Loading content...
اس آیت سے مرادد وہ گھر ہیں جن میں انبیاء علیہم السلام رہائش پذیر تھے یا خاندان تطہیر علیہم الصلوات والسلام رہائش پذیر تھے، بعض کے نزدیک ان گھروں سے مراد مساجد ہیں، یہ آیت اہلبیت علیہم الصلوات والسلام کی فضیلت میں وارد ہوئی ہے، حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا اس سے بیوت آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام مراد ہیں یعنی حضرت امیر المومنین علیہم الصلوات والسلام، سیدہ پاک، حسنؐ،حسینؐ صلوات اللہ علیہم اجمعین کے گھر مراد ہیں ملاحظہ فرمائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار