

Loading content...
یعنی یزید جو ہر قسمی ظلم سادات پر جائز سمجھتا تھا اور اسلام کا صرف لیبل لگا رکھا تھا اسے بھی معلوم تھا کہ خاندان سادات کے مستورات پر غیر کو حق تصرف دینا کفر ہے اسلام میں بھی یہ جائز نہیں اور ملت ابراہیمی میں بھی یہ بات حرام ہے، جو شخص اس دور میں سادات پر غیر کے تصرف کو جائز سمجھتا ہے گویا وہ یزید سے بھی بدتر عقیدے کا حامل ہے کیونکہ یزید ملعون اپنی جملہ سر کشیوں کے باوجود یہ کام نہ کر سکا اور دوبارہ خواہش کرنے پر اس ملعون شامی کو ڈانٹ کر کہا کہ خدا تجھے ہلاک کرے کیا تو یہ سب کچھ نہیں سن رہا جو پھر اپنا مطالبہ دہرا رہا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار