

Loading content...
یزید ملعون جیسا دشمن کون ہو سکتا ہے مگر اس کا واقعہ جو جملہ کتب مقاتل میں لکھا ہے اس کے ثبوت کیلئے کافی ہے میں اختصار کے ساتھ لکھتا ہوں کہ جب قافلہ تسلیم ورضا دربار میں پہنچا تو دربار میں ایک شامی نے ایک شہزادی کے بارے میں یزید سے کہا کہ یہ شہزادی مجھے دے دیں تو شریکتہ الحسین صلواة اللہ علیہا کو جلال آیا اور فرمایا اے دشمن خدا ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا اور نہ ہی یزید ملعون یہ کام کر سکتا ہے کہ اولاد پیغمبر انام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غیروں کے سپرد کرے، یزید ملعون نے کہا کہ مجھے اس کام سے کون روک سکتا ہے ؟ تو شریکتہ الحسین صلواة اللہ علیہا نے جلال آمیز لہجے میں فرمایا تو ایسا کام اس وقت تک نہیں کر سکتا جب تک اسلام سے خارج ہونے کاا علان نہ کرے صاحب سعادت دارین نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار