

Loading content...
ان علماء کی تحقیق اس حد تک نامکمل ہے کہ ان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چار بیٹیاں ہیں یا صرف ایک دختر پاک ہے جو یقینا ایک ہے اور وہی بافرمان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہی کا حصہ ہیں، جس نے انہیں ناراض کیا اس نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ناراض کیا اور جس نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکو ناراض کیا اس نے اللہ کو غضبناک کیا، جس کے احترام میں حضور ہمیشہ کھڑے ہو جاتے تھے کہ جب بھی پاک معصومہ صلواة اللہ علیہا تشریف لاتیں اپنی جگہ بٹھاتے تھے، حدیث کساء میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اسی معظمہ صلواة اللہ علیہا کو مرکز تعارف بنایا اور یہی جنت کے سرداروں کی مادر گرامی اور ساقی کوثر کی زوجہ محترمہ وخاتونِ روزِ قیامت ہیں، یہی واحد معصومہصلواة اللہ علیہاآیت مباہلہ اور آیت تطہیر وآیت اجر رسالت کی مصداق ہے جس کی سچائی اور پاکیزگی کی اللہ گواہی دے یہی واحد دختر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پاک بی بی سیدة النساء العالمین صلواة اللہ علیہا ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار