

Loading content...
ایسے سینکڑوں مسئلے فقہی کتب میں موجود ہیں جن سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا کہ جو جسمانی مناسبت کے باوجود حرام ہیں، جو دین ومذہب کی یگانگت کے باوجود حرام ہیں جو ہمہ پہلو مساوات وتساوی فی الکل کے باوجود حرام ہیں تو ہمارے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ مسئلہ فقہی ہے ہی نہیں اور اس مسئلہ میں جس فقہی دلیل کا سہارا لیا جاتا ہے وہ دلیل ہی باطل اور ناقص ہے اور اس کے علاوہ اگر کوئی کہتا ہے کہ فقہ ایک آفاقی قانون ہے جس میں سادات کیلئے بوجہ نسل وخاندانیت کوئی علیحدہ خانہ موجود ہی نہیں ہے یا علیحدہ احکام نہیں ہیں جس طرح ایک عام امتی فقہ کے ماتحت ہوتا ہے اسی طرح ایک سید بھی احکام فقہ کے ماتحت ہوتا ہے لہٰذا جب فقہ نے امتیازات نہیں دیئے تو ہم کیوں دیں جب امتیازات ہی باقی نہ رہیں گے تو عقد کیسے حرام ہوگا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار