

Loading content...
اور ایک فاضل مستور کا محکوم مفضول سے عقد کرنا عقلاً بھی حرام ہے یہ تو صرف سادات دشمنوں کی کارستانی ہے کہ جنہوں نے اس مسئلے کو فقہی مسئلہ قرار دے کر احکام خمس میں بھی غیر سید کی سادانی سے اولادکے بارے میں مسائل تحریر کر دیئے ہیں حالانکہ انہی حضرات کی فقہی بے نیازیاں دیکھیں تو حیران ہو جائیں کہ ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ مومن مومن کا کفو ہے یعنی ایمان شرط ہے اگر یہ دونوں میں موجود ہو تو عقد جائز ہے پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ اصول قرآنی نقطہ نظر سے غلط ہے مثلاً انبیاء علیہم السلام جیسے صاحبان ایمان کے عقد میں غیر مومنہ عورتیں رہی ہیں جیسا کہ جناب نوح علیہ السلام اور جناب لوط علیہ السلام کا تذکرہ ہے اس طرح فرعون کی بیوی کا تذکرہ بھی موجود ہے لہٰذا یہ کلیہ غلط ہے پھر دائرۂ اسلام میں بھی اس کے ثبوت موجود ہیں مثلاً جعدہ بنت اشعت اور ام الفضل وغیرہ جیسی اور بھی ہستیاں ہیں جو آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام کی زوجیت میں رہی ہیں ثابت ہوا کہ یہ کلیہ غلط ہے کہ عورت اور مرد میں ایمان کی شرط موجود ہو تو عقد جائز ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار