

Loading content...
ماں کا پیٹ چاک کر کے دیکھو جو اس میں ہوگا وہی بیٹے کے پیٹ میں ہوگا تو کیا ماں اور بیٹے کا عقد جائز ہے، اگر جسمانی مناسبت یا اعضاء کی ہم آہنگی ہی کافی ہے تو پھر قران کریم نے جتنے رشتے حرام قرار دیے ہیں وہ سب جائز ہو جاتے ہیں، اس جدید دور میں تو تجرباتی طور پر عورتوں سے گوریلا ز سے ہم بستری کر کے بچے پیدا کئے گئے ہیں اور ایسا ایک بچہ مشہور ٹی وی پروگرام یو آسکڈ فار اٹ (You asked for it) میں دکھایا بھی گیا تھا تو پھر گوریلاز سے عورتوں کی شادی جائز ہو جائے گی کیونکہ وہاں ان میں مکمل ہم آہنگی اور جسمانی مناسبت موجود ہے ان دلائل کے بعد کوئی شریف بیٹی کا باپ ایسا بھی ہے جو صرف جسمانی ہم آہنگی کو کافی سمجھے، ثابت ہوا کہ جسمانی مناسبت اور ہم آہنگی ہی کافی نہیں بہت سی اور شرائط بھی ہیں اگر انسان دائرہ مذہب میں ہے چاہے وہ کوئی بھی مذہب ہو تو وہاں چند رشتے ضرور حرام ہوں گے حتیٰ کہ مجوس میں بھی چند رشتے حرام ہیں، ہندو دھرم میں تو رشتوں کا احترام اس حد تک ہے کہ جو لڑکی کسی لڑکے کو راکھی باندھ لے تو وہ اس کی بہن بن جاتی ہے اور مذہباً وہ اس پر حرام ہوجاتی ہے، بعض لوگ گھٹیا زبان استعمال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سادانی کو سرخاب کے پر تو نہیں لگے ہوئے، جواباً عرض کروں گا کہ ان کی ماں ان کی بہن وغیرہ کو بھی سرخاب کے پر نہیں لگے ہوئے جو ان سے عقد نہیں کرتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار