

Loading content...
انسان کی مختلف نسلوں کی مختلف خصوصیات سے انکار کر دینا کہاں کی عقلمندی ہے اسلام کا نام لے کر جھوٹ بولنے والے خود تاریخ اسلام میں ہزاروں واقعات دیکھ سکتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ نسل کو بہت اہمیت حاصل ہے مثلاً امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام نے اپنے برادر بجان برابر جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام سے فرمایا تھا کہ میں ایسی مستور سے عقدکرنا چاہتا ہوں جو ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہو جو میدان جنگ کا شیر ہو تاکہ میرا ایک فرزند ایسا بہادر اور اشجع عالم ہو جس کی مثال نہ مل سکے، اس پر جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ نسلی خصوصیات کے لحاظ سے قبیلہ بنی کلاب عرب کا شجاع قبیلہ ثابت ہے پھر عقد ہوا اور توقعات کے عین مطابق جناب ابو الفضل عباس علیہ الصلوات والسلام کا دنیا میں ظہور اجلال ہوا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار