

Loading content...
اسی طرح کتوں کو دیکھیں ان کی مختلف نسلوں کی مختلف خصوصیات ہیں، ڈیٹکٹر ڈاگ (Detector Dog) اور بازاری کتوں میں واضح فرق نظر آتا ہے، ڈوبرمین، بل ڈاگ، بل ٹیرئر، یا لیبریڈار جیسے اعلیٰ نسل کے کتوں کے سامنے ان کتوں کی کیا حیثیت ہے جنہیں کمیٹی والے ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارتے ہیں، اسلام نے بھی اعلیٰ نسل کے کتے کے مارے ہوئے شکار کو حلال قرار دیا ہے اور بازاری کتے کے مارے ہوئے شکار کو حرام قرار دیاہے، ہیں تو دونوں کتے مگر ایک نسل کے کتے کی فضیلت اسلام نے بھی مانی ہے، اسی طرح گائیوں کی مختلف نسلیں ہیں کچھ اعلیٰ ہیں کچھ ادنیٰ ہیں جدید دور میں نسلوں کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے، سویڈیش، جرسی، فریزن، ساہیوال وغیرہ کی نسل کی جو گائیں ہیں ان کی قیمت دیسی گایوں کی نسبت بوجہ نسل جدا جدا ہے تو ثابت ہوا کہ ہر گائے ایک جیسی نہیں ہوتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار