

Loading content...
میں نے جواباً عرض کیا کہ حضور جناب موسیٰ کے جو دس احکام ہیں وہ مکمل طور پر اسلام میں موجود ہیں تو کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جھوٹ نہ بولنے کا حکم یہودیوں کی وجہ سے اسلام میں داخل ہواہے اس لئے سچ نہیں بولنا چاہیے، بات صرف اتنی تھی کہ عیسائیت کا نام لے کر وہ مجھ سے یہ کہلانا چاہتے تھے کہ گریہ و بکا سے نجات کا کوئی تعلق نہیںہے فضائل گریہ وبکا کی جملہ آیات واحادیث کو پس پشت ڈال کر صرف عیسائیت کو بیان کرنا ان کی بد نیتی پر مبنی تھا، اسی طرح سادات دشمنوں نے احادیث کو فراموش کر کے صرف نفسیاتی دبائو کے طور پر ہندو دھرم کو پیش کیا ہے ورنہ ایک معمولی سا طالب علم بھی جانتا ہے کہ انفرادیت سادات پر کتنے آیات اور کتنے احادیث وروایات کتب میں موجود ہیں جن کا تذکرہ ہم بھی کریں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار