

Loading content...
شیخ مرحوم فوراً تعظیم کو اٹھے اور سمجھ گئے کہ یہ بی بی اولاد سیدہ کونین صلواة اللہ علیہا سے ہیں اور یہ دو سیدزادے ہیں، وہ دو سید زادے سید مرتضیٰ رحمة اللہ علیہ اور سید رضی رحمة اللہ علیہ تھے پھر زندگی بھر شیخ ان کا ویسا ہی احترام کرتے رہے کہ تعلیم دیتے تو فرماتے یہ تمہارے گھر اطہر کی امانت ہے جو تمہیں لوٹا رہا ہوں، کمسن شاگردوں کی جوتیاں خود موزوں فرماتے تھے، آگے نہ چلتے تھے، یہ روایت جملہ علماء نے لکھی ہے سید رضی علیہ الرحمة وہ ہیں جنہوں نے خطبات امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کو جمع فرمایا اور نہج البلاغہ نام رکھا…… اس روایت سے کئی چیزیں ثابت ہوتی ہیں مثلاً
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار