

Loading content...
جن چندسادات کے نام ان مراجع میں شامل ہیں انہیں بھی معظمہ کونین صلواة اللہ علیہا کی سفارش سے یہ مقام ملا ہے مثلاً شیخ مفید علیہ الرحمہ نے ایک شب کو خواب میں دیکھا کہ ملکہ کونین صلواة اللہ علیہا ان کے ہاں تشریف لائی ہیں اور فرماتی ہیں شیخ میرے حسنین علیہما الصلوات والسلام کو پڑھنا لکھنا سکھائو، شیخ مرحوم توبہ توبہ کرتے ہوئے بیدار ہوئے کہ میں کہاں اور پاک حسنینعلیہما الصلوات والسلام کہاں، صبح کو جب درس گاہ میں پہنچے تو ایک مستور کو دیکھا جو سیاہ برقعے میں تھیں، دو کم سن بچوں کو ساتھ لئے تشریف لائیں اور فرمایا شیخ میرے ان دو یتیموں کو پڑھنا لکھنا سکھائو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار