

Loading content...
علامہ حسین کاشفی نے اسی طرح کا ایک واقعہ نقل کیا ہے وہ بھی اختصار کے ساتھ پیش کرتا ہوں، عبدالجبار نامی ایک شخص سے روایت ہے کہ اس نے حج کیلئے دو ہزار درہم جمع کئے، جب حج کی تیاری کر کے کوفہ آیا تو دیکھا کہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر ایک مستور مردہ مرغی کے پر نوچ رہی ہے، وہ کہتا ہے کہ میں نے کہا بی بی شریعت کے مطابق مردار حرام ہے، انہوں نے فرمایا کہ عالم اضطرار میں مردار بھی حلال ہے اور ہم اب اس منزل پر پہنچ چکے ہیں کہ رمق جان بچانے کیلئے یہ گوشت کھانا ضروری ہے وہ کہتا ہے کہ میں نے وہ دو ہزار درہم ان کو پیش کر دئے اور کہا کہ میں آئندہ سال حج پر چلا جائوں گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار