

Loading content...
5… اسی طرح فسانہ مصعب بن زبیر ہے کہ کوفہ کا ایک شخص حصین بن علی جو ایک گویا تھا اس کی ایک بیٹی مشہور رقاصہ تھی اور خود شاعری بھی کرتی تھی اور بہت اچھا گاتی بھی تھی اور اس کا گانا بجانا اور ناچنا بہت مقبول ہوا پھر وہ (نسیبیة) یعنی حسن و عشق کے سیکسی موضوعات پر بہت اچھی شاعری بھی کرتی تھی۔ مصعب بن زبیر اس پر عاشق ہوا اور اس سے شادی کی کیونکہ وہ ایک پیشہ ور عورت تھی اس لئے اس نے ایک لاکھ دینار حق مہر طلب کیا جو مصعب بن زبیر نے ادا کیا۔ اس پر عرب کے شعرا نے مصعب کے عشق کی داستانوں کو نظم بھی کیا اور اس لڑکی کے حسن کو موضوع اشعار قرار دیا اس لڑکی کا نام تھا سکینہ بنت حصین بن علی یہی لڑکی کافی عرصہ زندہ رہی تقریباً 5لوگوں سے شادیاں کیں 110سال کی عمر میں ہلاک ہوئی اس کی لاش بدبودار ہوگئی جسم پر کئی ہزار درہم کی کستوری ڈالی گئی پھر بھی اس کا تعفن کم نہ ہوا اور مشکل سے دفن کیا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار