

Loading content...
ان کی ہجرت ایک دو سال قبل از ہجرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوئی اور یہ 7 سات یا 8 ہجری کو اس دن واپس تشریف لائے کہ جس دن قلعہ خیبر سرکار امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام کے دست ذوالجلال سے فتح ہوا تھا جبکہ حضرت امام حسن علیہ الصلوات والسلام کی ولادت با سعادت دو یا تین ہجری کو ہوئی اور اس وقت سے کم وبیش تین سال پہلے جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کی مادر گرامی جناب اسماء بنت عمیس صلواة اللہ علیہا جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ حبشہ گئیں اور تقریباً پانچ سال بعد واپس آئیں یعنی جو بی بی اسماء بنت عمیس صلواة اللہ علیہا زوجہ جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام ہیں وہ علیحدہ مستور ہیں اور جو مولا امام حسن علیہ الصلوات والسلام کی ولادت کے وقت مدینہ منورہ میں موجود تھیں وہ ابوبکر کی زوجہ تھیں مگر بنی امیہ کے نمک خواروں نے سیادت کی انفرادیت کو ختم کرنے کیلئے یہ روایات گھڑی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار