

Loading content...
اسی طرح جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور لکھ دیا گیا کہ اسماء بنت عمیس جو جناب عبداللہ بن جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام کی والدہ گرامی تھیں انہوں نے نعوذباللہ ان کی شہادت کے بعد خلیفہ اول سے عقد کر لیا تھا اور اس سے محمد بن ابی بکر پیدا ہوا جو جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کا (نعوذباللہ) مادری بھائی ہے، حالانکہ اسماء بنت عمیس جو ابوبکر کی زوجہ ہے وہ ایک دوسری عورت ہے اور اس کے خاندان تطہیر علیہم الصلوات والسلام سے عقیدت کے واقعات موجود ہیں اور اس نے بیوگی کی زندگی سرکار امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام کے گھر اطہر میں گزاری۔ وہ ایک نیک اور پارسا مستور تھی اور اس کا فرزند محمد بن ابی بکر وہ شخص تھا جسے جناب امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام اپنا بیٹا فرمایا کرتے تھے۔ محمد بن ابی بکر کی بہن ام کلثوم بھی وہ مستور تھی جسے جناب امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام نے اپنی بیٹی کی طرح پالا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار