

Loading content...
حالانکہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے یزید ملعون کے پیغام کے جواب میں فرمایا تھا کہ ہماری تمہاری خاندانی دشمنی تو ہے نہیں، ہمارے اور تمہارے مابین جو تلوار چل رہی ہے یہ اصولوں اور نظریات کے اختلاف کی بنیاد پر چل رہی ہے … ابوسفیان نے ہماری جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف جنگ کی تو وہ بھی اصول و نظریات کی جنگ تھی، معاویہ اور امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام کے مابین جو تلوار چلی وہ بھی اصول و نظریات کی وجہ سے تھی مگر بنی امیہ کے نمک خواروں نے ایک مفروضہ کاہن کو علم غیب کا عالم ثابت کرنے کی کوشش کی کہ جتنا وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی نہیں مانتے تھے یعنی جو اللہ کے نبی کو علم غیب یا علم مستقبل سے محروم سمجھتے تھے وہی کاہن کے علم مستقبل کو پیش کر رہے تھے تو وجہ صاف ظاہر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار