

Loading content...
١… حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ اطہر ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کی ایک بہن کی تین بیٹیوں کو خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی بیٹیاں بنا دیا گیا، حالانکہ وہ بحالت یتیمی ان کے گھر اطہر میں پروان چڑھی تھیں، ان کے والدین کی طرف سے ابوجہل اور بنی امیہ وغیرہ قریبی رشتہ دار تھے، جب وہ جوان ہوئیں تو ان کے رشتہ داروں نے انہیں طلب کیا تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوجہل کے دو بیٹوں سے ان کا عقد کر دیا کیونکہ یہ خانہ رسول میں پروان چڑھی تھیں اس لئے انہوں نے اعلان نبوت کے فوراً بعد کلمہ پڑھ لیا جس کی سزا میں انہیں گھر سے نکال دیا گیا، اس پر حضرت عثمان نے وہی رشتے طلب کئے جو یکے بعد دیگرے ان کی زوجیت میں آئے کیونکہ وہ پدری طور پر ان کے قریبی تھے اور وہ بنی امیہ سے تعلق رکھتے تھے اس لئے بنی امیہ نے ان کی دامادی کا پرچار کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار