

Loading content...
یہ بات صرف سادات تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ ایک کنیز کا واقعہ دیکھ لیں تو بات روز روشن کی طرح سامنے آ جاتی ہے کہ جب معتمد باللہ عباسی ملعون نے مولا امام حسن عسکری علیہ الصلوات والسلام کو شہید کیا تو ان کے شہزادے یعنی ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی تلاش شروع کر دی گئی تااینکہ گھر اطہر پر چھاپہ مارا گیا، ظالمین خانۂ رسول میں داخل ہوئے سرکارؐ کی ایک کنیز تھی جس کا نام صیقل تھا انہیں خطرہ محسوس ہوا کہ ہمارے امام زمانہ تو سردابِ مبارک میں ہیں شاید دشمن انہیں تلاش کر لے تو انہوں نے فوراً خود کو عباسی فوج کے دستہ کے سامنے پیش کر دیا اور فرمایا کہ امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام تو ابھی پیدا ہی نہیں ہوئے بلکہ امام حسن عسکری علیہ الصلوات والسلام نے مجھ سے عقد فرمایا تھا اور میں ان کے ہونے والے بیٹے کی ماں بننے والی ہوں اور وہی امام بنیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار