

Loading content...
یہ خروج کرنے کا سلسلہ جاری رہا جب تک یہ سلسلہ جاری رہا امام محمد باقر علیہ الصلوات والسلام محفوظ رہے، جب امامت کا نیا چراغ روشن ہو چکا تو دشمن کی نگاہ ان تک پہنچی اور انہیں زہر دے کر شہید کر دیا گیا، پھر اسی طرح امام صادق علیہ الصلوات والسلام کے دور میں ہوا جناب محمد بن نفس ذکیہ علیہ السلام اور حسنی سادات عظام نے پروانہ وار قربانیاں پیش کر کے امام صادق علیہ الصلوات والسلام کو نگاہِ غیر سے محفوظ رکھا اور پھر محمد بن اسماعیل علیہ الصلوات والسلام نے اسی طرح اپنی قربانی دی، پھر امام موسیٰ کاظم علیہ الصلوات والسلام کا دور آیا تو بنی عباس کو دیگر سادات نے اپنی دشمنی میں مصروف رکھا یعنی ڈمی آئمہ نے حقیقی امامت کو بچایا، جناب محمد حنفیہ علیہ السلام کے قیام سے لے کر جناب مختار ثقفی کے قیام تک یہی جذبہ کارفرما رہا کہ خود امام بن جاؤ اور حقیقی امام کی بجائے خود شہید ہو جاؤ اور حتی المقدور دشمن کی توجہ امام حق سے ہٹائے رکھو تا اینکہ ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا دور آیا تو جناب جعفر تواب جو آقا کے چچا تھے انہوں نے دعوائے امامت کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار