

Loading content...
سادات دشمنی کا جو ہزاروں سالہ منصوبہ تھا اس کا دوسرا حصہ تھا سادات کو صفحہ ہستی سے مٹانا… اگر کوئی صاحب دل تاریخ اسلام کو فشار دے تو اس میں سے سادات کا خون نچڑتا ہوا آج بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاریخ عالم گواہ ہے کہ سادات کو بے دریغ قتل کیا گیا ہے پھر یہ سلسلہ ایک دو سال کا نہیں صدیوں کا ہے، بنی امیہ اور بنی عباس کے ادوار کو دیکھیں کوئی سال ایسا نہ ہو گا کہ جس میں سادات کا قتل عام نہ ہوا ہو، چھوٹے بچوں سے لے کر ضعیف سادات تک کو قتل کیا جاتا رہا ہے، ان کی لاشوں کو لوٹا گیا ہے، ان کی مدد کرنے والوں کو قتل کیا گیا ہے، ان کی عزت کرنے والوں اورپناہ دینے والوں کو بھی صفحہ ہستی سے مٹایا گیا ہے، خوفِ جان کی وجہ سے سادات کو تقیہ کرتے ہوئے غیر سید بن کر رہنا پڑا ہے، جنگلوں اور پہاڑوں اور ویرانوں میں پناہ لینا پڑی ہے، ملک چھوڑ کر دربدری کی صعوبت اٹھانا پڑی ہے، سادات دنیا کے جس گوشہ میں بھی گئے ہیں دشمن نے تعاقب کیا ہے لیکن یہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زندہ معجزہ ہے کہ اتنی تعداد میں بے دریغ قتل ہونے کے باوجود آج بھی دنیا کا کوئی کونہ سادات کے وجود سے خالی نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار