

Loading content...
جب سادات دشمنی کا مظاہرہ کرنا ہو تو تقویٰ کو باعث اکرام کہا جاتا ہے مگر جب اقتدار چھیننا ہو، عہدۂ اِلٰہی غصب کرنا ہو تو تقویٰ کو معیار نہیں بنایا جاتا ورنہ کون کہہ سکتا ہے کہ خلفائے ثلاثہ سے یا معاویہ ابن ابی سفیان سے امیرالمومنین سرکار علی ابن ابی طالب علیہما الصلوات والسلام کم متقی تھے، یزید ابن معاویہ اور ان کی نسل شر سے اولاد امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام کم متقی تھی، پوری بنی امیہ، بنی عباس، بنی عدی و تمیم کو بنی ہاشم کے تقویٰ سے مثال دینا ہی ظلم ہے مگر وہاں یہ معیار اور پیمانہ استعمال کیوں نہیں ہوا؟… حقیقت یہ ہے کہ دشمن ہمیشہ حق بات کو غلط مقاصد کیلئے استعمال کرتا رہا ہے حالانکہ اس آیت میں تقویٰ کا اثبات ہوا ہے نہ کہ سادات کی امتیازی حیثیت کی نفی ہو گئی ہے، یہ اس پروگرام کا ایک حصہ تھا جو سادات عظام کے فضائل کو ختم کرنے کی کوشش میں بنایا گیا، مخالفین بنی ہاشم نے ہمیشہ سے یہ تحریک جاری رکھی ہے کہ خاندان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے جیسا ثابت کیا جائے، ان فرامین کی اہمیت ختم کی جائے، بنی امیہ کے نمک خواروں نے ہمیشہ سے ان روایات کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے کہ جن میں ابوسفیان دشمن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایمان ثابت کیا جائے اور جناب ابوطالب علیہ الصلوات والسلام محافظ رسول کا نعوذباللہ کفر ثابت کیا جائے اور اسی پرچار کا نتیجہ یہ ہے کہ آج بھی نجدی حکومت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد ماجد اور ان کے اجدادِ طاہرین کے مزارات کی زیارت سے روک رہی ہے کہ یہ قبریں نعوذباللہ غیر مسلم لوگوں کی ہیں …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار