

Loading content...
یہی تحریک دورِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کبھی چھپ کر اور کبھی ظاہراً چلتی رہی اور خاندانِ تطہیر کے بارے میں جب حضور اکرام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئی وصیت فرماتے یا ان کے فضائل بیان کرتے تو حاضرین میں سے کچھ لوگ فوراً سوال کرتے کہ یہ حضور اپنی طرف سے فرما رہے ہیں یا اللہ کا فرمان ہے ان سوالات کے درپردہ یہ بات ہوتی تھی کہ عوام الناس کو یہ باور کرایا جائے کہ یہ بھی ہماری طرح ہیں… ان کی بعض باتیں وحی اِلٰہی کے حوالے ہوتی ہیں اور بعض یہ بطور بشر ذاتی باتیں فرماتے ہیں، مقصد یہ تھا کہ ہم ہر اس حدیث کو جو آل محمد علیہم الصلوات والسلام کی شان میں ہو گی صرف یہ کہہ کر رد کر سکیں گے کہ یہ تو انہوں نے بحیثیت بشر کے ذاتی جذبات کی بھٹی میں تپا کر بات کی ہے، اس میں جنبہ نبوی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے اور ہم نبی کی ذاتی بات ماننے کے پابند نہیں ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار