

Loading content...
یہ مشاہدہ کی بات ہے دلیل کی ضرورت ہی نہیں ہے، دراصل یہ اقدار ان لوگوں نے وضع کی ہیں کہ جن کا کوئی ماضی نہیں ہے اور جو مستقبل سے بے نیاز ہیں اور صرف حال ہی میں مرنا جینا چاہتے ہیں… مگر خاندانِ سادات کا ایک پروقار ماضی ہے اس ماضی کی روایات مقدس ترین روایات ہیں جن میں ایک تابنا ک مستقبل کی نوید ہے اور زندگی بعد از موت (Life after Death) کی ضمانت ہے، ہمیں تو اتنا کوتاہ نظر نہیں ہونا چاہئے کہ ہم بھی صرف حال کے چند کاغذی پھولوں پر ہی مر مٹیں، جن لوگوں کی جڑیں ماضی میں نہیں ہیں، نہ ہی جن کے پاس روحانیت کا سرمایہ ہے، نہ اقدارِ اعلیٰ کا خزانہ ہے وہ تو چاہتے ہیں کہ اقدارِ اعلیٰ کا وجود ہی باقی نہ رہے یہ تو عقل کے خلاف ایک فلسلفہ جھاڑا جا رہا ہے کہ برہنہ لوگ تقاضہ کریں کہ سب لوگوں کے لباس اتار دئے جائیں حالانکہ انہیں تو یہ مطالبہ کرنا چاہئے تھا کہ ہمیں بھی لباس دیا جائے یعنی وہ اعلیٰ اقدار کو مٹانے کی بجائے اپناتے مگر یہاں تو گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار