

Loading content...
چند احباب اس سلسلہ میں فتویٰ مانگتے ہیں تو کم از کم مجھے ضرور حیرت ہوتی ہے کیونکہ میں ایک ملنگ مزاج انسان صرف اتنا جانتا ہوں کہ میرا دین اور ایمان صرف اور صرف پاک محمد و آل محمد یعنی چہاردہ معصومین علیہم الصلوات والسلام ہیں یعنی میرے لئے ان کا فرمان ہی اصل اسلام، ان کا حکم اصل شریعت اور ان کا عمل ہی اصل سنت ہے، جب اور جہاں جس مسئلہ پر ان پاک ذوات اطہار کا قول اور عمل مل جائے تو پھر کسی مفتی یا مجتہد اعظم کی ایک مومن کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی دیگر میرا ایمان یہ بھی ہے کہ خود اللہ سبحانہ و تعالیٰ، اللہ کا صادق و امین نبی مختار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور وقت کا امام علیہ الصلوات والسلام جب اور جس کو شرفِ سیادت دیں تو یقینا وہ سید و سردار ہے اور جب اور جس وقت سیادت سے خارج کر دیں تو وہ یقینا خارج ہے، اس کی مثال خود چہاردہ معصومین علیہم الصلوات والسلام ہیں جن کو اللہ نے سیادت و سرداری دنیا و آخرت میں بخشی اور دوسری طرف حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا جس کو نسل نوح علیہ السلام سے خارج ہونے کا اور حضرت سلمان فارسی کو مِنِّی اَہلَ البَیت کا سرٹیفکیٹ ملا … اللہ، محمدؐ الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اولی الامر کا ارادہ ہی اصل قانون ہے جس کو یقینا چیلنج نہیں کیا جا سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار