

Loading content...
مجبوراً مجھے خود قلم و کاغذ کا سہارا لینا پڑا اور انتہائی کمزور حالت میں اعلانِ جہاد کرنا پڑا میں جانتا ہوں کہ اس نقار خانہ میں طوطی کی آواز نہیں سنی جائے گی، دشمنانِ سیادت کی ٹڈی دل فوج کے مقابلہ میں مجھ جیسے چند نہتے اور کمزور و ناتواں افراد نہیں لڑ سکتے مگر جذبۂ دل نے مجبور کیا اور آخر یہی سوچا کہ میری اس آوازِ احتجاج سے اگر چند سادانیوں کی عزت ہی بچ گئی تو میرے لئے یہ بھی کافی ہے، اگر یہ بھی نہ ہو سکا تو کم از کم اتمام حجت تو ہو جائے گا اور کل میں حبیب رب العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ قدس میں ایک ایک مسلمان کا گریبان پکڑ کر عرض تو کر سکوں گا کہ میں نے انہیں آپ کی بیٹیوں کی عزت کی حفاظت کیلئے کہا تھا مگر ان میں سے کسی نے میری فریاد نہیں سنی تھی یہ آج کسی رحم و شفاعت کے حق دار نہیں ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار