

Loading content...
ایک عرصہ سے میں دیکھ رہا تھا کہ سادات عظام خود فراموشیوں کے سمندر میں دھیرے دھیرے غرق ہوتے جا رہے ہیں اور مجھے امید تھی کہ کوئی نہ کوئی اس نسل طیب کو بیدار ضرور کرے گا مگر صاحبان منبر و قلم نے اس نسل طیب کے بیڑے کو ڈوبتا دیکھ کر صرف تماشائی بن کر نظارہ کیا، یہ کسی غیر کا خاندان نہیں تھا میرا اپنا خاندان تھا، میری اپنی کشتی تھی جسے ڈوبتا ہوا دیکھ رہا تھا مگر چند آنسو بہانے کے سوا کر ہی کیا سکتا تھا گویا میرے گھر کو شامی و کوفی پھر لوٹ رہے تھے، سیادت کے جسم مقدس کو شیطانی و اموی بھیڑیئے نوچ رہے تھے، دشمن سادات کے دہن آگ اگل رہے تھے، خیام سادات سلگ رہے تھے اور جملہ مسلمان چپ سادھے سب کچھ ہوتا دیکھ رہے تھے جس سے بات کرو اکثر پرانا ذہن، دقیانوسی، یا (Backward) وغیرہ جیسے جملے استعمال کر کے اپنے مردہ ضمیر کا ثبوت دیتے کچھ لوگ مکمل دلائل سننے پر جب جواب نہ دے پاتے تو سادات کے کردار پر حملہ آور ہو جاتے یعنی اپنی لاچاری و بے بسی کو چھپانے کیلئے فرار حاصل کرتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار