

Loading content...
وہ لوگ خوش قسمت اور کامل الایمان ہیں جو احترام سادات کرتے ہیں اور بدبخت ہیں وہ جو اس نعمت سے محروم ہیں، جس طرح عظمت سادات و مقامات سادات کا احترام واجب ہے اسی طرح اس مقام شامخ کی تبلیغ و ترویج اس دور میں نہ صرف واجب ہے بلکہ اوجب ہے، اس جہادِ مقدس میں بزرگ سادات شروع سے کام کرتے آئے ہیں جن میں سے چند نام ہمارے سامنے ہیں سرکار قدوة السالکین سید العلماء و المجتہدین حضرت علامہ السید زین العابدین بخاری رضوان اللہ تعالیٰ نے اعانت السادات ١٨٩٧ء میں تحریر فرمائی… پھر ہمارے بزرگ عالم دین السید العلماء البارعین حضرت علامہ السید محمد عبداللہ شاہ موسوی مشہدی طیب اللہ تربتہ الزکیہ نے حرمت بنات رسول علیٰ غیر اولادِ رسول تحریر فرمائی جو ایک عظیم تحریر ہے… تاج العلماء حضرت علامہ آقائی السید محمد ذکی الموسوی الرشتی اعلیٰ اللہ مقامہ نے بہت تحقیقی اور عمدہ کتاب عظمت خاندانِ رسول تحریر فرمائی تھی جس پر آفتابِ پاکستان سید الحفاظ علامہ السید ذوالفقار علی شاہ اعلیٰ اللہ مقامہ نے تقریظ تحریر فرمائی تھی… پھر عصر حاضر میں ہمارے محترم جناب سید فضل عباسؐ ہمدانی دام عزہ الشریف نے عظمت سادات نامی کتاب تالیف فرمائی جس میں عظیم المرتبت جلیل القدر علمائے اعلام و مجتہدین عظام کی تحریریں موجود ہیں… اسی سلسلہ میں جناب حکیم سید صفدر علی شاہ بخاری صاحب گجرات نے ناموسِ سادات لکھی جو بہت اچھی کوشش ہے اور اب اسی جہادِ مقدس میں ہمارے عزیز مجاہدِ ناموسِ عترت جناب مخدوم المخادیم دیوان سید مظر حسینؐ المعروف دیوان ناصر عباس بخاری الموید الملک الباری مقامات سادات کے تحفظ کیلئے زیرِ نظر کتاب پیش کر رہے ہیں جو ان کی خاندانی نجابت اور غیرتِ سادات کی آئینہ دار ہے، جناب دیوان صاحب ماشاء اللہ ذہین، نوجوان سوچ اور بالغ النظر انسان ہیں ان کی یہ تحریر ناموسِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کی اہم کڑی ثابت ہو گی اور یقینا صاحبانِ ایمان اس سے خاطر خواہ فیض یاب ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار