

Loading content...
حضرت صادق آلِ محمد علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں ایک خارجی آیا اور عرض کیا کہ میں آپ سے رشتہ لینے آیا ہوں امام معصوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ یقینا تیرا کفو تیری قوم میں ہے اور خداوند لم یزل نے ہمیں لوگوں کے ہاتھوں کی میل (صدقہ) سے محفوظ رکھا ہے، خداوند قدوس نے جو فضیلت ہمیں عطا فرمائی ہے اس میں ہم تمہیں شریک نہیں کرتے، بھلا وہ شخص جسے پروردگار نے ہماری جیسی فضیلت سے محروم رکھا ہو وہ ہم جیسا کیسے ہو سکتا ہے اور وہ ہمارے ساتھ کیسے شریک ہو سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار