

Loading content...
مگر میں اسے اپنا نسب نہ بتا سکا کہ یہ نکاح جائز نہیں اور کوئی غیر ہماری بیٹی کا کفو نہیں ہے یہ سید زادی ہے اس کا کفو صرف سید ہی ہو گا، میری بیوی نے بہت اصرار کیا مگر میں بوجہ تقیہ نہ بتا سکا، لہٰذا اس نے اس سلسلہ میں بہت مبالغہ کیا حتیٰ کہ میر ی تدبیر کار عاجز آگئی تو میں نے خدا سے اس معاملہ کی کفایت چاہی ، پروردگار عالم نے میر ی دعا قبول فرمائی اور چند دن کے بعد میری بیٹی فوت ہوگئی اور میں نے اس کے غم سے نجات پائی (کہ ناموس سادات کا تحفظ ہوگیا) لیکن میرے بیٹے میرے دل میں ایک دکھ ہے کہ میں گمان نہیں کرتا کہ کسی کے دل میں اتنا دکھ ودرد ہو وہ یہ کہ جب تک میری بیٹی زندہ رہی ہے میں اسے اپنی پہچان نہ کرا سکا اور اسے یہ بھی نہ بتا سکا کہ اے نور دیدہ تو اولاد پیغمبر سے ہے، سیدزادی ہے، نہ کہ صرف ایک مزدور کی بیٹی، اور و ہ اپنی عظمت پہچانے بغیر ہی چل بسی… الخ…… (مقاتل الطالبین ص271مطبوعہ ایران زید الشھیدص189مطبوعہ ایران منتہی الامال جلددوم ص63/62مطبوعہ ایران)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار