

Loading content...
حضرت عیسیٰ بن زید بن علی ابن الحسین علیہم الصلوات والسلام ظالموں سے روپوش ہوگئے تھے ایک مرتبہ آپ کا برادر زادہ سیدیحییٰ بن حسین علیہما الصلوات والسلام آپ سے ملنے آئے تو غروب آفتاب کا وقت تھا، حضرت عیسیٰ اپنا اونٹ لے کر آئے، جناب یحییٰ بن حسین علیہما الصلوات والسلام کو جو علامات اپنے پدر بزرگوار نے بیان فرمائی تھیں ان کے مطابق پہچان لیا کہ یہ میرے چچا بزرگوار ہیں لہٰذا آگے بڑھ کر سلام کیا اور اپنا تعارف کرایا تو جناب عیسیٰ بن زید علیہ الصلوات والسلام بہت خوش ہوئے، اپنے تمام رشتہ داروں کا ایک ایک کا نام لے کر حال دریافت کیا، پھر اپنے متعلق بتایا کہ میں نے اپنا نسب اور حالات لوگوں سے پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں، اوریہ اونٹ کرایہ پر لیا ہے اور اس پر روزانہ سقائی کرتا ہوں اورپانی بھر کر لوگوں کے گھروں میں لے جاتا ہوں اور جوکچھ ملتا ہے اس میں سے اونٹ کا کرایہ ادا کرکے باقی اپنے اخراجات میں صرف کرتا ہوں اور اگر کسی دن کوئی امر مانع پیدا ہوجائے کہ جس کی وجہ سے میں پانی بھر نے نہ جا سکوں تو اس دن میرے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہوتا، مجبوراً کوفہ سے نکل کر صحرا میں جاتا ہوں اور بے کار سبزیوں کو یعنی کاہو کے پتے کھیرے کے چھلکے جو لوگ ضائع کردیتے ہیں اٹھا کر اپنی خوراک بنا لیتا ہوں اور جب سے میں چھپا ہوا ہوں اسی مکان میں رہتا ہوں اور صاحب مکان بھی مجھے نہیں جانتا اور جب زیادہ مدت اس کے ہاں گزاری تو اس نے اپنی بیٹی مجھ سے بیاہ دی، خدا وند عالم نے اس سے ایک دختر عطا فرمائی تھی، جب وہ حدبلوغ کو پہنچی تو اس کی والدہ نے مجھے کہا کہ فلاں سقے کے بیٹے سے لڑکی کی شادی کردیں جو ہمارا ہمسایہ ہے اور رشتہ مانگتا ہے میری بیوی نے بہت اصرار کیا اور میں اس کے جواب میں خاموش رہا ٭فلم اقدر علی اخبارھا بان ذالک غیر جائز ولا ھوب بکفو لھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار