

Loading content...
سرکار سیدا لعلماء و المجتہدین علامہ السید زین العابدین بخاری رضوان اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت امام حسین علیہ الصلوات والسلام کی ایک دختر سیدہ صلواة اللہ علیہا کا نکاح حضرت حسن مثنیٰ علیہ الصلوات والسلام سے ہوا تھا، حضرت حسن مثنیٰ علیہ الصلوات والسلام کے بعد عبدالرحمن بن ضحاک بن قیس الفہری جو حاکم مدینہ تھا اس نے چاہا کہ سیدہ صلواة اللہ علیہا سے نکاح کرے ، جناب سیدہ صلواة اللہ علیہا نے اجازت نہ دی اور وہ ملعون زحمت دینے پر مستعد ہوا اور جناب سیدہ صلواة اللہ علیہا کو نہایت تنگ کیا (ملاحظہ فرمائیں اعانتہ السادات ص16مطبوعہ انڈیا 1897ء بحوالہ ناسخ التواریخ)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار