

Loading content...
یزید ملعون کے دربار میں ایک شخص نے دختر مظلوم کربلا علیہ السلام کی طرف اشارہ کیا اور یزید سے کہا کہ یہ مجھے بخش دے ، شہزادی اپنی پھوپھی حضرت سیدہ بی بی عالیہ صلواة اللہ علیہا سے لپٹ گئی تو حضرت سیدہ بی بی عالیہ صلواة اللہ علیہا نے فرمایا تو نے جھوٹ بکا ہے اور خدا کی قسم تو قابل ملامت ہے، بخدا یہ کام تیرے لئے اور یزید کیلئے نہیں ہوسکتا اور تم میں سے کوئی بھی اس چیز کا اختیار نہیں رکھتا ، یزید ملعون کو غصہ آگیا اور کہنے لگا خدا کی قسم تم جھوٹ کہتی ہو ، یہ بات میرے لئے روا ہے ، اگر میں چاہوں تو ایسا کرسکتا ہوں ، جناب سید ہ بی بی عالیہ صلواة اللہ علیہا نے فرمایا ایسا نہیں ہے، خدا کی قسم اللہ نے یہ بات تیرے لئے جائز نہیں قرار دی اور نہ تو ایسا کرسکتا ہے مگر یہ کہ ہماری ملت سے نکل جائے اور کوئی اور دین اختیار کرے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار