

Loading content...
ثقہ جلیل القدر جناب ابو بصیر رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں مدینہ گیا اور میرے ساتھ میری ایک کنیز تھی جس سے میں نے جماع کیا، پھر میں حمام کی طرف چلا (تاکہ غسل کر لوں) تو میری ملاقات اپنے شیعہ ساتھیوں سے ہوگئی جو حضرت صادق آل محمد علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں جارہے تھے، میرے دل میں خیال آیا کہ ایسا نہ ہو کہ وہ مجھ سے پہلے ملاقات کرلیں اور میں نہ کر سکوں، لہٰذا میں بھی ان کے ساتھ چل پڑا ، جب میں دولت سرا ء ولایت میں داخل ہوا اور حضرت امام جعفر صادق علیہ الصلوات والسلام کے سامنے آیا تو مولا نے مجھے دیکھ کر فرمایا اے ابوبصیر کیا تجھے معلوم نہیں کہ انبیاء اور اولاد انبیا ء کے گھر میں مجنب داخل نہیں ہوا جاسکتا تو مجھے سخت شرم وحیا ء آئی اور عرض کیا اے فرزند رسول میں نے اپنے ساتھیوں سے ملاقات کی تو مجھے خوف دامن گیر ہوا کہ اگر میں ان کے ساتھ نہ آیا تو شاید آ پ سے شرفِ ملاقات نہ حاصل ہو ، مولا میں آئند ہ ایساہرگز نہ کروں گا اور پھر میں وہاں سے نکل گیا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار